فرائض میں غفلت ،نااہلی اور لاپرواہی پرچیف انجینئرمیپکوکا سخت ایکشن*3لائن مین نوکری سےفارغ۔
فرائض میں غفلت ،نااہلی اور لاپرواہی پرچیف انجینئرمیپکوکا سخت ایکشن*3لائن مین نوکری سےفارغ۔
میلسی(محمدمختارسولگی) میپکو انتظامیہ نے ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں غفلت اور لاپرواہی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 14 افسران و ملازمین کو مختلف سزائیں سنائیں۔یہ کارروائی چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن کی جانب سے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت عمل میں لائی گئی۔ فیصلے جنرل منیجر آپریشن کی زیر نگرانی قائم تحقیقاتی کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں کیے گئے۔ملازمت سےبرخاست ہونےوالوں میں
محمد نعیم اختر (لائن مین سیکنڈ)
غلام حیدر (لائن مین سیکنڈ، فرسٹ سب ڈویژن میلسی)، محمد اشتیاق (قائمقام لائن سپریٹنڈنٹ، میلسی) جبکہ عامر نواز خان (اسسٹنٹ لائن مین، میلسی) – 5 سال کے لیے 5 درجہ تنزلی۔
میپکو انتظامیہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فرائض میں کوتاہی، غفلت یا عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے لیے ادارے میں کوئی گنجائش نہیں۔