نورپورتھل (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل کےلینڈ ریکارڈ کی جمع بندی کو ہر طرح کی غلطیوں سے مبرا کرکے اسے کمپیوٹرائزڈ
نورپورتھل (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل کےلینڈ ریکارڈ کی جمع بندی کو ہر طرح کی غلطیوں سے مبرا کرکے اسے کمپیوٹرائزڈ کیا جاءے تاکہ شہریوں کو کسی کی مشکلات کا سامنا نہ رہے۔ عوامی سروے کے دوران سوشل ورکرز محمد رضوان اور امید علی کا کہنا تھا کہ ارباب بست و کشاد کو چاہیے کہ نورپور شہر کی اراضی کے ریکارڈ کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے سے پہلے جمع بندی کو از سر نو ہر قسم کی غلطیوں سے پاک کرکے اس بات کی تسلی کرلی جاءے کہ اب اس میں کوئ غلطی امکان نہیں ہے تو اسے کمپیوٹرائزڈ کیا جاءے تاکہ شہریوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی کوئ دشواری درپیش نہ رہے کیونکہ خدانخواستہ اگر متذکرہ بالا ریکارڈ اراضی میں کسی شہری کی اندارج کے حوالے سے کوئ غلطی رہ جاتی ہے تو پھر پھر طرح کی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے لوگوں کے پیسے اور وقت کا ضیاع ہوتاہے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سلسلے تمام ضروری تقاضے پورے کرلیے جائیں تاکہ شہری ارباب بست و کشاد کے اس مستحسن اقدام سے بھرپورطریقے سے استفادہ حاصل کرسکیں۔