قصور گزشتہ دن کی بارش سے بیشتر علاقے تالاب بن گئے،تاحال کچھ علاقوں میں پانی تاحال موجود،لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن
قصور
گزشتہ دن کی بارش سے بیشتر علاقے تالاب بن گئے،تاحال کچھ علاقوں میں پانی تاحال موجود،لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور میں تیز بارش سے کچھ علاقوں کی گلیاں تالاب بن گئیں
بارش کا پانی کئی فٹ تک گلیوں و سڑکوں پر کھڑا رہا اور کئی علاقوں میں تاحال پانی موجود ہے جس کے باعث لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن ہو گیا ہے
بیشتر گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کی قیمتی اشیاء خراب ہو گئیں
گندے پانی سے تعفن پھیلنے سے بیماریوں کے بڑھنے کا بھی خدشہ ہے
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے صاف ستھرا پروگرام میں بہتری لانے اور نکاسی آب کو درست کرنے کی استدعا کی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات