محمکہ انہار اور ٹھیکدار کی مبینہ ملی بھگت اور کرپشن کاکمال۔نیا بننے والا احمد مائنر اپنے آغاز کے کچھ روز بعد ہی اوور فلو کرنے لگا اور پانی قریب قدیمی قبرستان پیر چھتہ میں داخل ہوگیا
محمکہ انہار اور ٹھیکدار کی مبینہ ملی بھگت اور کرپشن کاکمال۔نیا بننے والا احمد مائنر اپنے آغاز کے کچھ روز بعد ہی اوور فلو کرنے لگا اور پانی قریب قدیمی قبرستان پیر چھتہ میں داخل ہوگیا۔
میلسی (محمدمختارسولگی)حالیہ دنوں میں بننے والا احمد مائنر محمکہ انہار اور ٹھیکدار کی مبینہ ملی بھگت اور کرپشن کی نظر ہوگیا .ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل کا استعمال کرتے ہوئے جلد بازی میں احمد مائنر کا کام مکمل کیا اور سائیڈوں پر مناسب مٹی نہ ڈالنے اور نکاسی کا بہترین نظام نہ ہونے کی وجہ سے نیا بننے والا احمد مائنر اپنے آغاز کے کچھ روز بعد ہی اوور فلو کرنے لگا اور پانی قریب قدیمی قبرستان پیر چھتہ میں داخل ہوگیا. پانی داخل ہونے کی وجہ سے کئی قبریں ڈوب گئیں اور مزید قبریں بھی ڈوبنے کا خدشہ ہے. پورے قبرستان میں پانی ہونے کی وجہ سے اپنے پیاروں کی فاتحہ پر آنے والے کسی بھی راستے سے قبرستان داخل نہیں ہوسکتے. قبرستان ایک تالاب کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ دوسری جانب احمد مائنر کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے .جس سے قریبی آبادیوں اور قبرستان کو مزید شدید نقصان پہنچ سکتا ہے .شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے ، احمد مائنر پر ہونے والے کرپشن کی تحقیقات کرنے اور دوبارہ مرمت کا مطالبہ کیا ہے.