November 16, 2026

عبدالغفار بوریوالا میں ٹریکٹر مکینک تھا، بوریوالا سے مسقط آ گیا، ورکشاپ کا کام نہ ملنے کی وجہ سے لیبر کا کام کرتا تھا،

IMG-20250710-WA0232

عبدالغفار بوریوالا میں ٹریکٹر مکینک تھا، بوریوالا سے مسقط آ گیا، ورکشاپ کا کام نہ ملنے کی وجہ سے لیبر کا کام کرتا تھا، ایک عربی زمیندار جو بہت بڑے مزرعے کا مالک تھا اس نے انگلینڈ کی مشہور کمپنی Jhone deere کی 3 بیلر مشینیں اور ٹریکٹر امپورٹ کیے، ان میں سے ایک مشین گھاس کی گٹھیں تو بناتی لیکن گانٹھ نہیں باندھتی تھی، عربی نے لوکل ڈیلر کو بتایا، انکا سروس انجنئیر آیا، لیکن مشین ٹھیک نہ ہوئی، پھر انگلینڈ سے ایک انجنئیر آیا، وہ بھی سر کھپا کر چلا گیا، اسکے بعد 2 مزید گورے انگلینڈ سے آئے، وہ بھی کھپ کھپا کر چلے گئے، پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ مشین واپس انگلینڈ جائے گی،
مستری عبدالغفار ایک دن مزدوری کر کے سائیکل پر واپس رہائشگاہ جا رہا تھا، تو ساتھ والے مزدور نے مذاق کرتے ہوئے اسکو کہا “توں وی اپنے آپ نوں مکینک سمجھدا ایں، او مشین ٹھیک کر تیرا پتہ چلے”
عبدالغفار نے کہا میرے پاس تو ٹول نہیں ہیں، اس نے کہا چلو میں تمہیں بنگالی سے ٹولز لے کر دیتا ہوں،
غفار نے ٹولز پکڑے اور مشین پر چڑھ گیا، سارا دن اس نے مشین پر لگایا،
اسکے بعد غفار نے عربی کے نوکر کو کہا، جاو ٹریکٹر لاو مشین چیک کرتے ہیں، بنگالی ہنستے ہوئے کہنے لگا، ادھر گورے ہاتھ کھڑے کر گئے ہیں، تم کیا ان سے بڑے انجنئیر ہو،
غفار نے بنگالی کو کہا، جاو ایک بار ٹریکٹر تو لاؤ ، بنگالی ٹریکٹر لے آیا، بیلر مشین ٹریکٹر کے پیچھے لگائی، غفار نے چلانا شروع کر دی، مشین دھڑا دھڑا گانٹھیں بنانے لگی،
بنگالی بھاگتا ہو عربی کے پاس گیا، اور کہنے لگا، ارباب مشین ٹھیک ہو گئی ہے، ارباب کہنے لگا، کس نے کی، بنگالی نے ارباب کو بتایا کہ ایک پاکستانی مزدور ہے، اس نے کی ہے،
ارباب بھی بھاگتا ہوا آیا، اس نے دیکھا کہ مشین دھڑا دھڑ گانٹھیں باندھے جا رہی ہے،۔
عربی نے Jhone deere کمپنی کے مینجر کو فون کر کے بتایا،
گورے حیران پریشان، اس نے کہا مکینک کو کہیں جانے نہیں دینا ہمارے آنے تک،
گورے آئے انہوں نے غفار سے کہا چلو انگلینڈ ہماری ٹیم کو اس فالٹ کی تفصیل بتاو، اور ہماری کمپنی میں جاب کی آفر ہے،
اندھا کیا مانگے دو آنکھیں، غفار نکل گیا انگلینڈ 8، 10 سال وہاں جاب کی، پھر واپس آ کر اس نے مسقط میں ایگریکلچر مشینری کا کاروبار شروع کیا،
غفار آج کامیاب بزنس مین ہے، مشینری شئیر پارٹس کا بڑے لیول کا بزنس ہے،
اور مزے کی بات یہ ہے کہ عبدالغفار پڑھنا لکھنا نہیں جانتا تھا، تعلیم تربیت، ڈگریاں، خدا داد صلاحیت کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، البتہ صلاحیت نکھارنے میں مدد ضرور کرتی ہیں، محنت رائیگاں نہیں جاتی، لیکن کسی کے ہاتھ میں ہی اللہ نے جادو رکھا ہوتا یے،