سکھر(بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی) خيرپور شاھلدھانی کے گائون قطب الدین کے رہائشی1 اشوک اوڈ اور ببرلوءِ کی رہائشی کاجل
سکھر(بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی) خيرپور شاھلدھانی کے گائون قطب الدین کے رہائشی1 اشوک اوڈ اور ببرلوءِ کی رہائشی کاجل اوڈ نے سیشن کورٹ خیرپور کی اجازت سے پسند کی شادی کرلی ہے، جس کے بعد ببرلوءِ تہانے مین ناری کاجل اوڈ کو ورغلا کر اغوا کرنے اور 4 تولا سونا و 2 لاکھ 80 ہزار روپے چوری کرنے کی جھوٹی ایف آئی آر داخل کروائی گئی ہے، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے نوجوان کے گھر پر چھاپہ مار کر سولر پلیٹس، بیٹری، موٹر و دیگر گھریلو اشیاء لوٹ مار کرکے لے گئی ہے، جبکہ ناری کا والد کرشن لال، بہائی سوجل کمار، سنتوش کمار، ماموں میرچند، خالازاد رشيد اور شبير اوڈ و دیگر بااثر افراد کے بہکانے پر ان کو کاری کا الزام لگا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث پسند کی شادی کرنے والے نوجوان اور ناری دربدری کی حالت میں در در کی ٹہوکرین کہانے پر مجبور ہین، ان حالات سے تنگ آکر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں تحفظ فراہم کرنے اور جھوٹی ایف آئی آر ختم کرنے کے لئے وکیل اطھر اقبال شیخ کی توسط سے پٹیشن دائر کروائی ہے، سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے دوران درخواستگذاران کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایس ایس پی خیرپور، ایس ایچ او ببرلوءِ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جولائی کو طلب کر لیا ہے