🟠 چمن, کوئٹہ,کراچی ہائی وے کی 14 اگست کو سنگِ بنیاد، بلوچستان قومی ترقی کی نئی راہ پر گامزن,
🟠 چمن, کوئٹہ,کراچی ہائی وے کی 14 اگست کو سنگِ بنیاد، بلوچستان قومی ترقی کی نئی راہ پر گامزن,
■ پاکستان میں ترقی اور رابطے کے ایک بڑے قدم کے طور پر حکومت 14 اگست 2025 کو کراچی، کوئٹہ اور چمن کو ملانے والی (N-25) ایکسپریس ہائی وے کا سنگِ بنیاد رکھے گی۔ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ بلوچستان سمیت پورے ملک کے لیے خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
■ 815 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی مالی معاونت پیٹرولیم مصنوعات پر 8 روپے فی لیٹر ٹیکس سے کی جا رہی ہے، جبکہ بجٹ میں اس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت اسے صرف انفرااسٹرکچر نہیں بلکہ قومی استحکام اور علاقائی ترقی کا اہم ذریعہ سمجھتی ہے۔
■ جیوہ سے سوراب تک 68 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور حب بائی پاس بھی منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جدید سروس ایریاز، مزید لینز کی گنجائش اور خصوصی سیکیورٹی فورس جیسے اقدامات اس منصوبے کی مؤثریت اور دور اندیشی کا ثبوت ہیں۔
■ یہ ایکسپریس ہائی وے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے سے جوڑنے، روزگار، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ سی پیک کے اہداف میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ شاہراہ پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور علاقائی یکجہتی کی علامت بنے گی۔