اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری سے اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی خصوصی ملاقات ۔ دوران نشست ضلع
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری سے اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی خصوصی ملاقات ۔ دوران نشست ضلع خوشاب میں نئی فیسکو خوشاب ڈویژن اور نئی خوشاب رورل سب ڈویژن کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی نے اس کام کو جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثناء ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میرے حلقہ ء نیابت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کی مختلف متعدد ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انشاءاللہ ہم اپنے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح بہبود کے لیے وزیراعظم اسلامی جمہوریہء پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی عنایات پر تہ دل سے ان کا شکر گزار ہوں ۔