November 16, 2026

*سی سی ڈی اہلکاروں پر پہلا مقدمہ درج ……!* پہلا نتیجہ موصول……!

IMG-20250710-WA0139

*سی سی ڈی اہلکاروں پر پہلا مقدمہ درج ……!*

پہلا نتیجہ موصول……!
ہم نے پہلے کہا تھا اس کا غلط استعمال ہو گا۔ عدلیہ کا وقار بھی داؤ پر ہے۔

جعلی پولیس مقابلہ/ ملتان ہائیکورٹ کا پولیس ملازمین پر دفعہ 302 کے تحت درج کرنے کا حکم

وہاڑی مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ناحق ظالمانہ قتل ملتان ہائیکورٹ کے حکم پر CCD کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، SHO شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان سیمت 5/6 نامعلوم ملازمان کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج
عدالتوں نے ہی قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے۔ ماورائے عدالت ہلاکتوں نے پہلے سے ہی بلوچستان اور دیگر جگہوں پر بدامنی پھیلائی ہے یہ امن کا ذریعہ نہیں ہے۔ عدالتی وقار اس سے مجروح ہوتا ہے۔ کسی بھی ادارے کو خود سے جج بن کر قتل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ اس مقدمے میں ان کو بھی شامل کرنا چاہیے جن لوگوں نے ایسے ادارے کو یہ اختیار دئیے ہیں۔