November 16, 2026

بے مثال استاد پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سفر نامہ نگاری پر علامہ عبدالستارعاصم کی کتاب” جہاں اوربھی ہیں”شائع ہوگی۔ٔ

IMG-20250709-WA0183

بے مثال استاد پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سفر نامہ نگاری پر علامہ عبدالستارعاصم کی کتاب” جہاں اوربھی ہیں”شائع ہوگی۔ٔ

لاہور (ادبی رپورٹر) معروف دانشور ادیب شاعر، محقق، مصنف، ادیب اور استاذ الاساتذہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سفر نامہ نگاری پر علامہ عبد الستارعاصم کی مرتب کردہ تازہ کتاب “جہاں اور بھی ہیں” شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔ کتاب کا انتساب محسن صحافت بابائے صحافت جناب مجیب الرحمٰن شامی صاحب کی قومی خدمات کے اعتراف میں منسوب ہے پاکستان کے اہم اور قابل رشک اساتذہ اور محققین کی اگر مختصر سے مختصر فہرست بھی تیار کی جائے تو اس میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر کا نامیِ گرامی پھر بھی سرِ فہرست ہو گا ۔ جناب ڈاکٹر زاہدمنیر عامر نےنہ صرف وطن عزیز میں اور پنجاب یونی ورسٹی میں اعلی ترین تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی خدمات انجام دی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی خدمات کا بڑے پیمانے پر اعتراف کیا جا چکا ہے ۔ وہ ایک ایسے استاد اور محقق ہیں کہ کسی بھی ادارے کے لیے اس کے حسن اور فخر کا درجہ رکھتے ہیں ۔ یقینا” آنے والی نسلیں ایسے اساتذہ کرام کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں پہلےنمبر پر لا سکیں گی۔ ڈاکٹر زاہد منیر عامر کم و بیش 60 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ نے بیسیوں ممالک کے اسفار کیے۔ اور کی
کتا بیں سفر نامے کی صورت اپنے قارئین اور ارد وادب کو دیں ۔ آپ کے لکھےسفر ناموں کو علمی ادبی حلقوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ، آپ نے دنیا کے بے شمار ممالک کا سفر کیا ۔ وہ جہاں بھی گئے پاکستان کے عوامی سفیر بن گئے۔ انہیں اردو ، فارسی، عربی اور انگریزی کے علاوہ دیگر کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ لہذا انہوں نے اردو کے علاوہ انگریزی فارسی اور عربی میں بھی اپنے اسفار کی روداد قلم بند کیں اور وہ شائع بھی ہوئیں۔ دنیا بھر کی درجنوں یونی ورسٹیوں میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر کے سفرناموں پر تحقیقی مضامین اور مقالہ جات لکھے گئے ، پاکستان کی جامعات کے علاوہ جامعتہ الازھر قاہرہ( مصر)، یونی ورسٹی آف تہران میں بھی آپ کے اسفار پر مقالہ جات لکھے گئے ۔ ساڑھے آٹھ سو سے زائد صفحات پر علامہ عاصم کی مرتب کردہ زیر تذکرہ کتاب “جہاں اور بھی ہیں” ڈاکٹر صاحب کی سفر نامہ نگاری پر بہت عظیم اور محنت طلب کام تھا ۔ جسے بہت احسن طریق سے سر انجام دیا گیا ہے ۔ کتاب کا ٹائیٹل انتہائی دلکش اور دیدہ زیب ہے ۔ جلد مضبوط اور کا غذ بہت عمدہ ہے ۔ طباعت و کتابت بھی بہت معیاری اور قلم فاؤنڈیشن کے روایتی معیار کی آئینہ دار ہے ۔ اس علمی تحقیقی اور مطالعاتی کتاب کے حصول کے لیےقلم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کنیٹ پر تشریف لائیں ، یا اسی پتا پر خط لکھ کر اپنی کا پی حاصل کریں ۔ رابطے کیلئے آفس کے نمبر -7-36612786-042 یا موبائل نمبر 0515101-0300 پر رابطہ فرمائیں ۔
ای میل qalamfoundation2@gmail.com