November 17, 2026

*ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کھولنے پر پابندی عائد۔*

20250707_144057

*ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کھولنے پر پابندی عائد۔*

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ملک بھر میں تین برسوں کے لیے نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کھولنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ پورے ملک میں ہوگا۔

صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی براے قومی صحت کو بتایا کہ بہت زیادہ میڈیکل کالجز کھل رہے ہیں، فیکلٹی کی بھی کمی ہے اس لیے تین برس کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابھی مزید کالجز نہیں کھولے جائیں گے۔