November 17, 2026

بھکر پولیس *اقدام قتل کے ملزم نے اپنے آپ کو فائر مار کر خودکشی کر لی*

20250707_144057

بھکر
پولیس

*اقدام قتل کے ملزم نے اپنے آپ کو فائر مار کر خودکشی کر لی*

تھانہ بہل کے علاقے بخرے والی یوسف شاہ میں اقدام قتل کے ملزم مرید عباس ولد خدا بخش قوم بلوچ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی

ایس ایچ او تھانہ بہل قیصر اقبال نے پولیس پارٹی سمیت ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزم مرید عباس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔
پولیس پارٹی نے قدرتی اڑ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اپ کو محفوظ بناتے ہوۓ مزید نفری طلب کی

پولیس نے چاروں طرف سے ملزم کو گھیر لیا، لیکن ملزم نے گرفتاری نہ دینے کی وجہ سے اور بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے سامنے پسٹل سے خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی

ملزم مرید عباس نے چند دن پہلے اپنی بیوی کو گھریلو رنجش کی بنیاد پر ناحق مضروب کیا تھا جس پر اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ بہل میں درج تھا ۔۔
ملزم کی ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا