*★ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف *★ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جانب 380 کلو گرام چرس برآمدگی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم*
*★ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
*★ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جانب 380 کلو گرام چرس برآمدگی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم*
*★ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے منشیات کی بہت بڑی کھیپ 380 کلو گرام (ساڑھے نو من) چرس کی برآمدگی پر دبئی مسجد چیک پوسٹ پر تعینات CIA پولیس اوتھل/لیاری کے اہلکاران و آفیسر انچارج SI غلام اکبر شیخ ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم ، ہیڈ کانسٹیبل محمد امین، ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار ، کانسٹیبل غلام علی ، کانسٹیبل محمد نواز، کانسٹیبل محمد انور اور کانسٹیبل محمد آصف کو منشیات کی انتہائی مہارت سے ٹریکٹر ٹرالی میں نشاندھی کرنے اور برآمدگی پر ان کی حوصلہ افزائی اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام و (سی۔سی۔ٹو سرٹیفکیٹس) دینے کے آرڈرز جاری کیے اور آج ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے تمام اہلکاروں کو اپنے دفتر طلب کرکے ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے ملازمان پولیس کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے (سی۔سی۔ ون سرٹیفکیٹ)کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کو خط لکھ دیا ہے۔*
*PRO to SSP Lasbela