November 16, 2026

“مرتے ہوئے مریضوں کو علاج کے لئے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے – اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا ، ان شاء اللّٰہ !”؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف -*

20250707_144057

*”مرتے ہوئے مریضوں کو علاج کے لئے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے – اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا ، ان شاء اللّٰہ !”؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف -*

محکمہ صحت کے امور پر غور کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے –

🔹وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم –

🔹سرکاری ہسپتالوں میں 2 روز کے اندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت –

🔹ڈاکٹرز کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل اور ٹریننگ کرانے کی بھی ہدایت –

🔹اجلاس میں سی ایم ہیلتھ وجیلینس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ –

🔹سی ایم ہیلتھ وجیلینس سکواڈ ہسپتالوں کے دورے کر کے وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات و ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا –

🔹وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لئے وینٹی لیٹرز مہیا کرنے کی ہدایت –

🔹مرحلہ وار ، تمام اضلاع میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کیتھ لیبارٹریز بنانے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا –

🔹”کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل تک ضلعی ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ اور ہارٹ سرجنز کی موجودگی یقینی بنائی جائے !”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

🔹”ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2 مرتبہ ضلعی ہسپتالوں میں جا کر خدمات سر انجام دینے کے پابند ہوں گے-“؛ محترمہ مریم نواز شریف –

🔹”میں نہیں چاہتی کہ کوئی مریض دل کے علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جان سے جائے -“؛ وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف –

🔹”مرتے ہوئے مریضوں کو علاج کے لئے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے – اب ایسے نہیں ہو گا ، ان شاء اللّٰہ !”؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف –

🔹وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے تمام ضلعی ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ اور سرجنز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی –

🔹وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے ضلعی ہسپتالوں میں درکار سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی فہرست طلب کر لی –

🔹وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ا جلاس میں ہسپتالوں کے ایکوپمنٹ آڈٹ ، ڈیتھ آڈٹ ، لیب آڈٹ ، نرسنگ آڈٹ اور ریکارڈ آڈٹ کی ہدایت –

🔹وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں صفائی اور پارکنگ کی آؤٹ سورس سروسز کے باقاعدہ آڈٹ کا حکم جاری کر دیا –

🔹ہسپتالوں میں زیر تربیت نرسز کے لئے انجکشن ایس او پیز وضع کرنے اور آویزاں کرنے کی ہدایت –

🔹ایمرجنسی اور پیڈز وارڈز میں تربیت یافتہ اور تجربہ کار نرسز کو تعینات کرنے کا حکم –

🔹دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے موبائل فونز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ –

🔹 وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں موبائل فونز کی بجائے پیشہ ورانہ رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم –

🔹ہر ضلع میں سی ای او اور ایم ایس کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو خود انٹرویو لینے کی ہدایت –

🔹ہر ضلع کے ہر بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشین کی موجودگی اور فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت –