November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اگر ٹیکس قوانین کے متنازع سیکشن 37 اے اور 38 بی واپس نہ لیے گئے تو سخت فیصلے کیۓ جائنگے، سکھر چیمبر آف کامرس

20250708_152618

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
اگر ٹیکس قوانین کے متنازع سیکشن 37 اے اور 38 بی واپس نہ لیے گئے تو سخت فیصلے کیۓ جائنگے، سکھر چیمبر آف کامرس

سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد کاکزئی اور نائب صدر سکھر چیمبر آف کامرس، ملک محمد اویس رئیس نے وفاقی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ٹیکس قوانین کے متنازع سیکشن 37 اے اور 38 بی کو فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو کاروباری برادری کی جانب سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کاکزئی نے کہا کہ ان سیکشنز کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو غیر معمولی اور غیر مشروط اختیارات فراہم کیے گئے ہیں، جو کاروباری طبقے کے لیے شدید عدم تحفظ، ہراسانی اور بلیک میلنگ کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو بغیر کسی چیک اینڈ بیلنس کے گرفتاری کا اختیار دینا سراسر ناانصافی ہے، جس سے ایماندار ٹیکس دہندگان نشانہ بنیں گے جبکہ اصل ٹیکس چور محفوظ رہیں گے۔ ان متنازع سیکشنز کی وجہ سے ملک کا کاروبار دوست تشخص بری طرح متاثر ہوگا، سرمایہ کاری کا عمل رک جائے گا اور صنعتی و تجارتی ترقی کے منصوبے تعطل کا شکار ہوں گے۔

صدر سکھر چیمبر نے مزید کہا کہ ان قوانین کے تحت ان کاروباری افراد کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں آ چکے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت کا صرف 40 فیصد حصہ دستاویزی شکل میں ہے، جس میں سے بمشکل دو فیصد افراد ممکنہ طور پر اس طرح کی بے ضابطگیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں، جبکہ باقی 98 فیصد ٹیکس دہندگان دیانت داری سے قانون کی پاسداری کر رہے ہیں ان چند مجرم عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے، ان قوانین کے ذریعے تمام ٹیکس دہندگان کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اس موقع پر سابق صدور، عہدیداران اور مختلف مارکیٹ کی ایسو سی ایشنز جن میں ملک محمد رضوان الحق، انجینئر عبدالفتح شیخ، چوہدری زاہد، حاجی محمد شفیع عباسی، شبیر میمن، طاہر شیخ و دیگر بھی شریک تھے، جنہوں نے صدر کے موقف کی مکمل تائید کی اور مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ حکومت کاروباری طبقے کے جائز تحفظات کو فوری طور پر دور کرے،