نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ آغا حسین خان اور سیکرٹری بار ایڈووکیٹ ملک امان اللہ مہار نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کی
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ آغا حسین خان اور سیکرٹری بار ایڈووکیٹ ملک امان اللہ مہار نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ینگ وکلاء کے لیے چیمبرز کا حصول ، سول کورٹ میں سائلان کے لیے شیڈ کی تعمیر، واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فنکشنل کرانا اور وکلاء برادری کے دیگر مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں ۔ ایڈووکیٹ زین بابر خان بلوچ، ایڈووکیٹ ملک ساجد حسین گجر اور ایڈووکیٹ ملک کامران حیدر گجر بھی اس مو قع پر موجود تھے۔ صدر بار اور سیکرٹری بار نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم اپنی وکلاء برادری کی امنگوں کی ترجمانی کے لیےمخلص ہو کر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں ۔ انشاءاللہ ہم ان کے دئیے ہوئے مینڈیٹ کی لاج رکھنے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بار روم میں سولر سسٹم کی مرمت کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بار روم کی صفائی ستھرائی کے لیے باقاعدہ ایک ملازم ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے تاکہ وکلاء صاحبان کو بار روم میں بہترین ماحول میسر ہوسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انشاءاللہ ہم بہت جلد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کو وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے بار روم میں مدعو کر رہے ہیں ۔