*🔴لاہور: کار چلانے والے 13 سالہ بچے سے گاڑی بے قابو، ایک شخص جاں بحق،کمسن ڈرائیور پکڑا گیا*
*🔴لاہور: کار چلانے والے 13 سالہ بچے سے گاڑی بے قابو، ایک شخص جاں بحق،کمسن ڈرائیور پکڑا گیا*
لاہور: شاہدرہ میں کمسن کار ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی۔
پولیس کے مطابق مین روڈ شاہدرہ ٹاؤن نزد سنگیت سنیما کے قریب حاشر نامی 13 سے 14 سالہ بچہ کار چلا رہا تھا، اس نے پہلے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے بعد کار بےقابو ہو کر موٹر سائیکل کی دکان پر کھڑی موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرائی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کار ڈرائیور حاشر کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔