۔📣 چیئرمین ایف بی آر کا اعلان: “ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے!”
۔📣 چیئرمین ایف بی آر کا اعلان:
“ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے!”
🤔 یہ سن کر ایک پرانا مگر سبق آموز لطیفہ یاد آ گیا…
دو بھائی تھے:
ایک بھگوان کو مانتا تھا، دوسرا اس کا مذاق اڑاتا تھا۔
ایک رات بھگوان، ماننے والے بھائی کے خواب میں آیا:
“تیرا بھائی میری پوجا نہیں کرتا، اسے راضی کر،
ورنہ کل تک اگر وہ میری پوجا نہ کرے تو میں تمھاری ٹانگیں توڑ دوں گا!”
😨 پریشان بھائی بولا:
“پر بھگوان جی! قصور تو اس کا ہے، ٹانگیں اس کی توڑیں نا!”
بھگوان ہنستے ہوئے بولا:
“بیٹا! وہ مجھے مانتا ہی نہیں… اس پر میرا زور نہیں چلتا!
تم مانتے ہو، اس لیے سزا کے اہل بھی تم ہی ہو!”
💥 یہی حال ہمارے “ریاستی بھگوانوں” کا ہے…
💰 جو بڑے مگرمچھ ہیں، جو آف شور کمپنیوں کے مالک،
جن کی جائیدادیں دبئی، لندن اور نیویارک میں ہیں —
وہ “ریاستی بھگوان” کو مانتے ہی نہیں…
اس لیے ان پر ایف بی آر کا کوئی اختیار نہیں!
🧾 اور جو عام تنخواہ دار، چھوٹے کاروباری، پنشنر، یا دیہاڑی دار ہیں —
وہ بیچارے ریاست کے قانون کو مانتے ہیں،
اسی لیے ہر بجٹ، ہر نوٹس، ہر قانون
اور ہر دھمکی ان کے لیے ہی ہوتی ہے!
🔨 انصاف کا ہتھوڑا ہمیشہ وہیں گرتا ہے، جہاں سے آہ نکلے… آواز نہیں!