غیر ملکی لڑکیوں کی آمد اور سوشل میڈیا روابط*
*غیر ملکی لڑکیوں کی آمد اور سوشل میڈیا روابط*
آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں غیر ملکی لڑکیوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بظاہر یہ لڑکیاں سیاحت، ثقافتی دلچسپی یا ذاتی روابط کے بہانے آتی ہیں، مگر بدلتے ہوئے عالمی حالات، ایران اور اسرائیل کی جاری کشیدگی، اور ایران کے اندر موساد کی خفیہ کارروائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بطور قوم اور ریاست انتہائی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
حالیہ برسوں میں دیکھا گیا ہے کہ دشمن طاقتیں براہ راست حملے کی بجائے، نرم قوت (Soft Infiltration) کے ذریعے ممالک کو کمزور کرتی ہیں۔ ایران میں موساد کے نیٹ ورک نے غیر روایتی طریقوں سے کئی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا۔ پاکستان بھی چونکہ ہمیشہ سے عالمی ایجنڈوں کا ہدف رہا ہے، اس لیے ہم کسی قسم کی لاپرواہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
*لہٰذا پاکستان کی تمام خفیہ ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، امیگریشن حکام اور سائبر سیکیورٹی یونٹس کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے ایسے مشکوک روابط پر گہری نظر رکھیں…!!!*