November 18, 2026

*لیہ: بھائی سے لڑائی کے بعد چھٹی جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی*

20250707_144057

*لیہ: بھائی سے لڑائی کے بعد چھٹی جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی*

لیہ سٹی میں بہن بھائی کی مبینہ لڑائی کے بعد چھٹی جماعت کی طالبہ نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق چھٹی جماعت کی طالبہ (م) کا گزشتہ روز اپنے بھائی کے ساتھ کھیلتے کھیلتے جھگڑا ہوا جس کے بعد بچی نے کمرہ میں جا کر پھندہ لے کر خود کشی کر لی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈیڈ باڈی کو پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ پہنچایا گیا، جہاں آخری اطلاع کے مطابق پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے۔ سٹی پولیس لیہ کاروائی کرنے میں مصروف ہے۔