November 16, 2026

*اہل بیت الرسول کو عاشورہ محرم پر ایک خادم کا پرسہ* پیر 11 محرم 1447 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250704_161250

*اہل بیت الرسول کو عاشورہ محرم پر ایک خادم کا پرسہ*

پیر 11 محرم 1447
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*نَحْمَدُہُ وَ نُصَلّیِ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمْ اَمّا بَعْدْ*
فَاَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْ
بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ ؕ
وَ الَّذِیْن َ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِلّٰہ*

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ یَوْمِ السُّوْءِ وَ مِنْ لَیْلَةِ السُّوْءِ وَ مِنْ سَاعَةِ السُّوْءِ وَ مِنْ صَاحِبِ السُّوْءِ وَ مِنْ جَارِ السُّوْءِ فِیْ دَارِ الْمُقَامَةِ۔*

اَمّا بَعْدْ
یا اللہ تعالی ہمارے دل دکھی ہیں، ہم غمگین ہیں کیونکہ آج ہی کے دن 10 محرم الحرام 61 ہجری کو جمعہ کے عظیم دن رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے صرف پچاس سال بعد تیرے اور ہمارے دشمنوں نے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت کو کربلا کے میدان میں شہید کر دیا اور انھیں یہ ظلم کرتے ہوئے چھوٹے بچوں اور بے یار و مددگار قافلے پر پانی بند کرتے ہوئے تیری عظیم و وسیع کائنات کو اس غریب الوطن قافلے پر تنگ کر دیا اور بڑی بے دردی سے اذیتیں دے کر 72 فرزندان رسول، ان کے ساتھیوں سمیت شہید کر دیا گیا اور شھید کرنے والوں کو ذرا بھی ان غریب الوطنی لوگوں پر رحم نہ آیا اور یہ بھی نا سوچا کہ یہ ظلم کن پر کر رہے ہیں جن کے نانا کی ہم امت ہیں اور حشر میں یوم حساب کو اس نبی مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کے بنا ہمیں اللہ تعالی قطعا” معاف نہیں کرے گا۔
یا اللہ تعالی ہم آج کے کے مسلمان اس بات سے بھی دکھی ہیں غمگین ہیں کہ ہمارے نبی کے اہل بیت کی مدینے والوں کے سوا، اس کائنات میں کسی اور نے بھی مدد نہ کی مسلمانوں کا کوئی بھی حلیف قبیلہ اہل بیت الرسول کی مدد کو بھی نہ آیا اور اپنے گھروں میں بیٹھے نبی کریم کی عترت کو پامال ہوتے ہوئے کیسے یہ غمگین نظارہ دور بیٹھے دیکھتے رہے۔

یا اللہ بے شک اس زمانے کے مسلمان اپنی خاموشی کی وجہ سے مجرم بنتے ہیں یا اللہ ان مسلمانوں کو معاف کرنا،
بے شک انھیں سے خطا ہوئی اور ہم 1447ھ کے مسلمان اس لئے پشیماں ہیں کہ ہم وہاں موجود نہ تھے وگرنہ ہم تیرے نبی کے اہل بیت اور ان کے مہربان ساتھیوں کے کچھ تو کام آتے یا کم از کم عترت رسول پر مر مٹتے اور اپنی جانیں تیری راہ حق میں قربان تو کرتے لیکن میرے مولا ہم بے بس ہیں کہ یہ کرب و بلا کا واقعہ ہماری پیدائش سے بہت پہلے رونما ہو چکا تھا

یا رسول ہاشمی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم یا رحمت للعالمین ہم تیرے سامنے آج بھی پشیماں ہیں کہ حشر میں آپ کو اپنا چہرہ دیکھانے کے قابل نہیں ہونگے اور کیسے آپ کے رو برو کھڑے ہونگے اور کس منہ سے تیری شفاعت کی درخواست کریں گے۔

یا نبی کریم ہزاروں درود و سلام ہوں آپ پر اور آپ کے اہل بیت پر، ہو سکے تو آپ ہمیں معاف فرما دینا درگزر کرنا کیونکہ ہم بے بس تھے اور بے بس ہیں۔

یا اللہ تو تو دلوں کے بھیت تک جانتا ہے کہ ہم 1447ھ کے مسلمان بے بس اور مجبور ہیں۔
ہمیں معاف فرمانا، ہمیں بخش دینا ہم پر رحم فر مانا۔ ہماری خطاؤں سے درگزر کرنا۔

*الدعاء*
یا ارحم الراحمین۔
شہداء کربلا کے درجات کو بلند فرما کر جنت کے اعلی مقام جنت الفردوس میں ان کے شایان شایان مقام عطا فرمانا۔

اَللّٰهُمَّ ‌مَغْفِرَتُكَ ‌أَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِيْ وَرَحْمَتَكَ أَرْجٰى عِنْدِيْ مِنْ عَمَلِيْ

رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ

رَبَّنَا إِنَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهٗ وَمَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ أَنْصَارٍ۔ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا یُّنَادِيْ لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ۔ رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ

فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّيْ فِی الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَّأَلْحِقْنِيْ بِالصَّالِحِيْنَ

اَللّٰهُمَّ ‌اجْعَلْ ‌سَرِيْرَتِيْ ‌خَيْرًا ‌مِّنْ ‌عَلَانِيَتِيْ وَاجْعَلْ عَلَانِيَتِيْ صَالِحَةً اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ صَالِحِ مَا تُؤْتِيَ النَّاسَ مِنَ الْمَالِ وَالأَهْلِ وَالْوَلَدِ غَيْرِ الضَّالِّ وَلَا الْمُضِلِّ

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ ‌كِبَرِ ‌سِنِّيْ وَانْقِطَاعِ عُمُرِيْ

یا اللہ تعالی اس بندہ ناچیز کی طرف سے یہ سطور قبول فرما کر مجھے بھی معاف فرمانا اور جنت الفردوس میں اہل بیت الرسول کے ساتھ جگہ عنایت فرمانا۔

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ

آمین یا رب العالمین

وصلی اللہ علیہ والہ وسلم و صل اللہ علی محمد و آل محمد۔

*خادم اہل بیت الرسول*
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333