کربلا حق و باطل کے درمیان واضح لکیر ہے۔ امجد علی خان نیازی
کربلا حق و باطل کے درمیان واضح لکیر ہے۔ امجد علی خان نیازی
امام حسین کی قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر عمران خان نیازی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی حلقہ NA-90 امجد علی خان نیازی نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ حق و باطل کے درمیان دائمی جنگ کا استعارہ ہے
انہوں نے کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی نے ہمیں یہ سکھایا کہ دین سچائی اور عدل کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے یزید ایک بد مست طاقت کا نام تھا جو تاریخ کی گرد میں دفن ہو چکا جبکہ حسینؓ کل بھی زندہ تھے آج بھی زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفادار رفقاء نے ہمیں یہ درس دیا کہ اصولوں پر ڈٹ جانا ہی اصل کامیابی ہے کربلا دین روح، اور کردار کا اصل امتحان تھا اور ہمیں امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے معاشرے میں عدل و انصاف صبر و استقامت اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا اخر میں انہوں نے حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔