November 18, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف 5 جولائی 1977 – آمریت کی شب، جدوجہد کی صبح

IMG-20250705-WA0203

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

5 جولائی 1977 – آمریت کی شب، جدوجہد کی صبح

پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن، جب جنرل ضیاء الحق نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ایک منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اس شب صرف ایک حکومت نہیں گری، عوام کی آواز، نظریاتی سیاست، اور جمہوریت کا چراغ بھی تاریکی میں ڈوب گیا۔

بھٹو کو عدالتی قتل کے ذریعے مٹانے کی کوشش کی گئی، مگر نظریات کو کبھی قتل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ واقعہ تاریخ کی بدترین عدالتی ناہمواری اور سیاسی انتقام کی علامت بن گیا۔

آمریت نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دبانے کے لیے کوڑے، جیلیں، سنسر شپ، اور خوف کا ہر ہتھکنڈہ آزمایا — مگر یہ جیالے نہ جھکے، نہ بکے، نہ بدلے۔
ان کے جسم کمزور ہوئے، مگر نظریہ فولاد بنتا گیا۔

پیپلز پارٹی کا جیالا صرف کارکن نہیں، ایک سوچ کا نام ہے — وہ سوچ جو ہر ظلم کے سامنے چٹان بن کر کھڑی ہو جاتی ہے۔

ضیاء نے آمریت کی داستان لکھی، مگر جیالوں نے قربانی، حوصلے اور وفاداری کی تاریخ رقم کی۔

بے نظیر بھٹو نے والد کے مشن کو نئی زندگی دی، اور آج بلاول بھٹو زرداری اسی جدوجہد کا پرچم تھامے ہوئے ہے —
روٹی، کپڑا اور مکان کی جنگ،
جمہوریت کی بقا کی جنگ،
اور آمریت کے ہر وار کے خلاف عوام کے حق کی جنگ۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ