November 18, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) میانوالی دریائے سندھ میں کشتیوں پر نکالا جانے والا قدیمی جلوس برآمد ہوا۔ ہرسال محرم میں

IMG-20250705-WA0190

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) میانوالی دریائے سندھ میں کشتیوں پر نکالا جانے والا قدیمی جلوس برآمد ہوا۔ ہرسال محرم میں یہ قدیمی جلوس دریائے سندھ سے کشتیوں کے ذریعے ماڑی شہر سے وانڈھا ککڑ انوالہ تک نکالا جاتا ہے۔ عزاداران حسین کشتیوں پر سوار ہوکر ماڑی سے وانڈھا ککڑ انوالہ تک جلوس نکالتے ہیں ۔وانڈھا ککڑانوالہ جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سٹاف اس سلسلے میں تعینات کیاگیا۔
وانڈھا ککڑانوالہ جلوس میں عزادار امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جلوس میں شامل عزاداروں کے لیے پانی کی سبیل اور لنگر ونیاز کا وسیع انتظام کیاجاتاہے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی جلوس میں شامل ہوتے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔