لیہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمدعلی وسیم کی قیادت میں لیہ پولیس کا فلیگ مارچ، ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے پولیس ملازمان کو
لیہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمدعلی وسیم کی قیادت میں لیہ پولیس کا فلیگ مارچ، ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے پولیس ملازمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ریاست کا ادارہ اور منظم فورس ہے ،امن و امان کو قائم رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ لیہ پولیس قیام امن کےلئے پوری طرح تیار ہے، شرپسند عناصر یا کسی بھی جماعت کوضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، فلیگ مارچ میں سرکل کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر افسران نے حصہ لیا ، ضلع بھر میں شو آف فورس کا مظاہر ہ کیا گیا،سرکل کےڈی ایس پیز نے اپنے اپنے سرکل میں فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ میں لیہ پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج ،رینجرزکے دستوں نے بھی حصہ لیا ،لیہ:فلیگ مارچ کا آغاز سپورٹس کمپلیس سے ہوا ،بیل چوک ،لیہ مائنر ،چوبارہ روڈ ،اسلم موڑ،کلمہ چوک و دیگر شاہراہوں سے گزرتا ہوا پولیس لائن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔