November 16, 2026

“مجھے فخر ہے میں ایک فوجی کی بیٹی ہوں”* ضلع سانگھڑ کے ایک نواحی گاؤں سے نائیک ریٹائرڈ محمد یونس کی بیٹی کومل یونس کے *سیوا* کے لیے محبت بھرے جذبات۔

IMG-20250705-WA0111

*”مجھے فخر ہے میں ایک فوجی کی بیٹی ہوں”*
ضلع سانگھڑ کے ایک نواحی گاؤں سے نائیک ریٹائرڈ محمد یونس کی بیٹی کومل یونس کے *سیوا* کے لیے محبت بھرے جذبات۔
میں کومل یونس ہوں — ایک ریٹائرڈ نائیک کی بیٹی۔
میرا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔ بچپن میں ہی ماں کا سایہ ہم تینوں بہنوں کے سروں سے اٹھ گیا۔ مگر ہمارے والد نے ہمت نہ ہاری۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ایک پرائیویٹ نوکری شروع کی ۔ بڑی بہن کی کراچی میں شادی ہوگئی۔
جب میں انٹرمیڈیٹ کیا ۔ والد کی صحت گرنے لگی۔ نوکری ختم ہوگئی حالات دن بہ دن بد سے بدتر ہوتے گئے ۔ میں نے اپنی پڑھائی چھوڑ تاکہ چھوٹی بہن کی تعلیم کا سلسلہ نہ رکے ۔ اسی دوران ہمارے کچے مکان کی چھت گر گئی۔ تب والد کیساتھ ہم کراچی آ گئے باجی اور بہنوئی کے گھر۔
بہنوئی سیکیورٹی گارڈ کی معمولی نوکری کرتے ہیں اور گزر اوقات مشکل ہی ہے ۔
ایک دن ابو کے فون پر میری نظر پڑی۔ ایک لفظ نے مجھے روک دیا ۔ *SEWA*
تھوڑا ہچکچاتے ہوئے بڑی بہن سے مشورہ کیا۔ پھر ایک میسج بھیجا نہایت سادہ ۔
*میں ایک ریٹائرڈ نائیک کی بیٹی ہوں مجھے آپ سے بات کرنی ہے کیونکہ مجھے نوکری کی اشد ضرورت ہے*
میں سمجھی شاید کوئی جواب نہ آئے مگر میرا فون بجا ۔ دوسری طرف برگیڈیئر بشیر آرائیں صاحب کی آواز تھی ۔ میری مختصر سی بات سن کر کہا بٹیا
“اپنے تمام کاغذات لے کر کسی کے ساتھ میرے آفس آ جاؤ میں آپ سے خود ملوں گا۔”
ہم ڈرتے ڈرتے آفس پہنچے۔ ایک فوجی افسر کا رعب اور مقام ذہن پر سوار تھا مگر وہاں جو ماحول ملا وہ کسی خاندانی بزرگ کی آغوش جیسا تھا۔
برگیڈیئر صاحب اور ان کی اہلیہ نے ہمیں ایسے خوش آمدید کہا جیسے ہم ان کے اپنے بچے ہوں۔
پھر حیرتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں نے فوراً دو اداروں سے رابطہ کیا:
بن ہاشم اسٹورز (گلستان جوہر) اور چلڈرن اسپتال (نیو کراچی)۔
تین دن کے اندر میرے دو انٹرویوز طے ہوئے اور دونوں جگہ سے مجھے نوکری کی پیشکش ہوگئی۔
آج میں چلڈرن اسپتال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہوں۔
اب ابو کی پنشن کے ساتھ میری تنخواہ ہمیں سہارا دے گی۔ ہم کرائے پر ایک علیحدہ گھر لے کر باعزت زندگی گزار سکیں گے۔
میری خوش نصیبی صرف یہ نہیں کہ مجھے نوکری ملی ہے
میری خوش نصیبی یہ بھی ہے کہ مجھے ایسا شخص ملا جس نے صرف مدد نہیں کی عزت بھی دی۔
برگیڈیئر بشیر آرائیں نہ صرف مجھے بٹیا کہہ کر مخاطب کرتے ہیں بلکہ اسپتال انتظامیہ سے یہ کہہ کر میرا تعارف کروایا کہ
*”یہ ہمارے فوجی غازی کی بیٹی ہے، اس کا خیال رکھا جائے”* کیا دنیا میں اس سے بڑا اعزاز کوئی ہو سکتا ہے؟
برگیڈیئر صاحب صرف ایک سابق فوجی افسر نہیں وہ غازیوں کے بزرگ ۔ شہیدوں کے بھائی اور ہم جیسے بے سہارا بچوں کے بابا ہیں۔
ان کا لہجہ شفقت بھرا ہے اور آنکھوں میں درد کی پہچان ہے ۔

اگر میں کبھی دوبارہ ان سے ملی تو بس یہی کہوں گی
“آپ برگیڈیئر نہیں میرے بابا ہیں۔”
*اب مجھے ایک فوجی کی بیٹی ہونے پر فخر ہے ۔*