October 29, 2026

*کراچی میں بھیک مانگنا بہترین پیشہ ہے*

IMG-20250704-WA0228

*کراچی میں بھیک مانگنا بہترین پیشہ ہے*
کل شام 7 بجے ایک دوست کے گھر جانا تھا تو عسکری 4 شیل پیٹرول پمپ کی شاپ Select پر کیک خریدنے کو رکا ۔ کیک خریدا اور پانچ ہزار کا نوٹ بیکری والے کو دیا ۔ وہ کہنے لگا بھاٸی کھلے پیسے دیں ۔ میرے پاس مزید پیسے تھے ہی نہیں ۔
مجھے پریشان دیکھ کر شیلف کے ساتھ کھڑے ایک غریب سے شخص نے مجھے اشارہ کیا اور آہستہ سے کہا کھلے پیسے مجھ سے لےلو۔ میں حیران ہوا تو اس نے پلاسٹک کی تھیلی سے پیسے نکال کر میرے سامنے کردٸیے ۔ میں نے بیکری والے سے پوچھا یہ کون ہے تو پتہ چلا یہ فقیر ہے جو سامنے میلینٸم مال چوک میں دن بھر بھیک مانگتا ہے اور شام ڈھلے روزانہ اسی بیکری پر بڑے نوٹ لینے آتا ہے ۔
میں نے اس امیر بھکاری سے پوچھا کہ یہ کتنے پیسے ہیں کہنے لگا *ست وینسی سو* یعنی اسے 3700 بھی کہنا نہیں آرہا تھا ۔ میں نے پھر پوچھا کتنے وقت کی کماٸی ہے کہنے لگا صاحب صبح 7 بجے سے اب تک یہی ست وینسی سو ملے ہیں۔ میں نے سارا دن محنت کے کم پیسے ہیں تو افسوس کرتے فرمایا صاحب محرم شروع ہے تو کام کم ہے ۔
میں نے کہا آپ سارا دن بہت محنت کرتے ہو آپکا فوٹو لے لوں؟ اس نے انکار نہیں کیا۔ بہرحال بیکری والے نے اس سے پیسے لیکر مجھے فارغ کردیا ۔ میں نے باہر نکل کر Select کا فوٹو بھی لیا تاکہ کراچی والوں کی سخاوت پر کچھ لکھ کر یہ سارے فوٹو بھی دکھاٶں ۔
کراچی کے عوام کسی مزدور سے خوب بھاٶ تاٶ کرکے اسے کم سے کم مزدوری پر آمادہ کرتے ہیں مگر جنت کمانے کو باہر سے آٸے ایک ہڈ حرام فقیر کو 11 گھنٹوں میں *ست وینسی سو* (3700) روپے بھیک دے جاتے ہیں ۔ کراچی کے کسی سخی سے بحث ہو جاٸے تو آپکو یہ کہہ کر لاجواب کر دیتا ہے کہ مانگنے والے کو خالی ہاتھ لوٹانا گناہ ہے ۔
واقعی اب کراچی میں سب سے افضل پیشہ بھیک مانگنا ہے ۔ *دل سے بے تحاشہ نعرہ بلند ہوتا ہے کراچی کے سخی زندہ اباد*۔
*برگیڈیئربشیرارائیں(ریٹاٸرڈ)*