October 28, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ

IMG-20250704-WA0214

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہباز سکھیرا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید، ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل طور پر عمل درآمد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، عوام کی بہتری اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں کے ساتھ ساتھ ان کی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام افسران فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور عوام کو شعبہ صحت اور تعلیمی سہولیات کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور عوامی خدمت کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔