ہارون آباد: ڈاکٹر اللہ رکھا بابر اور ان کے فرزندان کے زیرِ اہتمام سات محرم الحرام کو باوقار لنگر و نیاز کا روحانی انعقاد
ہارون آباد: ڈاکٹر اللہ رکھا بابر اور ان کے فرزندان کے زیرِ اہتمام سات محرم الحرام کو باوقار لنگر و نیاز کا روحانی انعقاد
ہارون آباد (نامہ نگار)
ہارون آباد کے ممتاز مذہبی سکالر، سینئر صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اللہ رکھا بابر اور ان کے فرزندان کے زیرِ اہتمام سات محرم الحرام کو شہدائے کربلا کی یاد اور اپنے عزیز و اقارب کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک روح پرور اور باوقار محفلِ نیاز و لنگر کا انعقاد کیا گیا۔
اس روحانی تقریب میں شہر کی ممتاز شخصیات، علماء کرام، قراء عظام، نعت خوانانِ رسول ﷺ اور اہلِ عقیدت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے محفل نے جذبۂ محبتِ اہلِ بیتؑ سے سرشار ہو کر ذکرِ حسینؑ میں بھرپور شرکت کی اور دعاؤں میں ہاتھ اٹھائے۔ اس بابرکت محفل میں صوبائی ٹکٹ ہولڈر و عوامی رہنما چوہدری کاشف ثناء، معروف مذہبی و سماجی شخصیت ڈاکٹر راشد سعدی، معروف سیاسیو سماجی شخصیت شیخ سرور کاکا جی، نوجوان سماجی کارکن شکیل ببلو زرگر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور ایصالِ ثواب کے اس روحانی عمل کو سراہا۔ محفل کے شرکاء نے کہا کہ ایسے اجتماعات نہ صرف روحانی تسکین کا باعث بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں اخوت، اتحاد اور محبتِ اہلِ بیتؑ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ آخر میں دعائے خیر کی گئی کہ اللہ رب العزت اس نیک عمل کو قبول فرمائے اور ہمیں اہلِ حق کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔