October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محلہ عالم پناہ سے برآمد ہونے والے 8 محرم الحرام کے عزاداری جلوس کا دورہ کیا

IMG-20250704-WA0209

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محلہ عالم پناہ سے برآمد ہونے والے 8 محرم الحرام کے عزاداری جلوس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ، پولیس اور رینجرز افسران کے علاوہ پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بُھٹہ ،ریسکیو 1122کے انچارج محمد حسن واہلکاران ،سی ای او ایم سی خوشاب ،ستھرا پنجاب پروگرام کے افسران اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو پنجاب پولیس ،سی ای او،ایم سی خوشاب ریسکیو افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے جلوس کی سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر اعلی ا پنجاب کے حکم پر جلوس کے عزاداروں کے لیے ضلعی انتظامیہ کے متعدد محکموں نے دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائیں۔ آٹھویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس محلہ عالم پناہ سے برآمد ہوا ۔جس کا اختتام مرکزی جامع مسجد میں بازار خوشاب پر ہوا ۔اس موقع پر جلوسوں کے منتظمین نے ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کا سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔