میلسی (بیو رو چیف ) سول ڈیفنس آفیسر کی مبینہ ملی بھگت اور منتھلیوں کے عوض جگہ جگہ غیر قانونی سمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول کی
میلسی (بیو رو چیف ) سول ڈیفنس آفیسر کی مبینہ ملی بھگت اور منتھلیوں کے عوض جگہ جگہ غیر قانونی سمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول کی فروخت دھڑلے سے جاری سول ڈیفنس عملہ نے سرکار کی جانب سے ملنے والی تنخواہوں کو حرام کر دیا فی آئل ایجنسی سے ایک ہزار روپے لینے کا انکشاف ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایات کو سول ڈیفنس عملہ نے مٹی میں ملا دیا میلسی شہر،میلسی روڈ،مترو روڈ،دوکوٹہ چوک ،ٹبہ سلطان پورشہر، قطب پور روڈ، چوک میتلا و گردو نواح میں غیر قانونی سمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول کی فروخت دھڑلے سے جاری گلیوں محلوں اور مین اڈوں پر آئل مافیا نے یونٹ لگا کر منی پمپ کی مدد سے عوام کی قیمتی گاڑیوں کو کباڑ بنانے کا ٹینڈر لے لیا سستے پٹرول کے چکر میں سادہ لوح دیہاتی لوگوں کی قیمتی گاڑیاں گندے اور زہریلے پٹرول کی وجہ سے کباڑ بن گئیں سول ڈیفنس عملہ نے ماہانہ کی بنیاد پر اپنی منتھلیاں یقینی بناتے ہوئے اعلیٰ افسران کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا عوامی شکایات اور متعدد بار خبروں کی اشاعت کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی اپنا کردار ادا کرنے لگے جگہ جگہ غیر قانونی گیس ریفیلنگ اور ایرانی پٹرول کی فروخت نے عوام کے لیے موت گھر کھول دیے جہاں کسی بھی وقت بڑے حادثے رونما ہو سکتے ہیں کراچی سے سمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول کے تحصیل میلسی میں آئل مافیا نے ذخائر قائم کر لیے سیاسی و سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ