فیصل آباد عیدگاہ روڈ پر اغواء کی کوشش! بہادر لڑکی نے خود کو بچا لیا
🚨
فیصل آباد
عیدگاہ روڈ پر اغواء کی کوشش! بہادر لڑکی نے خود کو بچا لیا
🚨
ایک افسوسناک لیکن ہوشربا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بہادر لڑکی نے اپنی حاضر دماغی سے اغواء کی کوشش کو ناکام بنا دیا
واقعہ کی تفصیل:
لڑکی حسبِ معمول صبح چناب چوک سے رکشے پر سوار ہو کر اپنے آفس، جو کچہری بازار کے قریب واقع ہے جا رہی تھی امام بارگاہ چوک بند ہونے کے باعث رکشہ ڈرائیور نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے گجر بستی کے راستے سے عیدگاہ روڈ کا راستہ اختیار کیا
جب رکشہ عیدگاہ کے قریب پہنچا، تو ڈرائیور نے “ہوا کم ہونے” کا بہانہ بنا کر لڑکی کو پچھلی سیٹ سے آگے ڈرائیور کے عقبی سائیڈ سیٹ پر بیٹھنے کو کہا
لڑکی جیسے ہی آگے بیٹھی، ڈرائیور نے اچانک اس کے کندھے کو چھوا جس کے ردعمل میں لڑکی نے مڑ کر ڈرائیور کی طرف چہرہ گھمایا تو ڈرائیور نے بے ہوشی کا اسپرے کرنے کی کوشش کی
😠 مگر لڑکی نے فوری ردعمل دیا ہاتھ جھٹک کر اپنے چہرے پر سپرے پڑنے سے خود کو بچایا شور مچایا، اور رکشہ ڈرائیور کو بالوں سے پکڑ کر جھنجھوڑ دیا
رکشہ رک گیا لڑکی باہر نکلی، اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور کو جوتوں سے مارنا شروع کردیا
👮♂️ اسی دوران ایک ٹریفک وارڈن موقع پر پہنچا جس نے رکشہ ڈرائیور کو روکا اور لڑکی کو جانے کا کہہ دیا
مگر افسوس کہ پولیس کو اطلاع دینے یا کوئی باقاعدہ کارروائی کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی
📹 مطالبہ
شہر میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے موجود ہیں، یہ واقعہ یقیناً فوٹیج میں محفوظ ہوگا مطالبہ ہے کہ سیف سٹی اور متعلقہ پولیس فوری طور پر کارروائی کریں، فوٹیج حاصل کریں، اور ملزم کو گرفتار کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسی حرکتیں کرنے والے انجام کو پہنچ سکیں
🧕 پیغام برائے عوام:
تمام خواتین کو چاہیے کہ رکشہ یا دیگر نجی سواری میں سفر کرتے وقت مکمل ہوشیار رہیں
کسی بھی مشکوک حرکت پر فوراً ردعمل دیں، شور مچائیں، اور ممکن ہو تو لوکیشن یا گاڑی کا نمبر نوٹ کریں
نوٹ
لڑکی کی مجبوری پولیس کو شکایت نہیں کی کہ کہیں گھر والے پریشان ہو کر اسے ملازمت چھوڑنے پر مجبور نہ کر دیں