پریس کلب ایک عمارت ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام بھی ھے اس مقام سے ریاست پاکستان کی بقاء و سلامتی ، حکومتی اور
پریس کلب ایک عمارت ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام بھی ھے اس مقام سے ریاست پاکستان کی بقاء و سلامتی ، حکومتی اور جمہوری اقدار کی سلامتی کے سلسلے میں جو متحرک کاوشیں اور ذہنی، شعوری نشو و نما رہی ہیں وہ ایک ریاست کے مضبوط ستون کی طرح ہیں۔ کراچی پریس کلب کے بارے میں حالیہ سندھ کے وزیر کی جانب سے ادا کردہ الفاظ اور سوچ نہ صرف افسوسناک ہیں بلکہ قابل مزمت اور قابل شرم بھی۔ نجانے اس سیاسی جماعت سے یہ بات کیونکر نکلی جبکہ یہ سیاسی جماعت جمہوریت پر یقین بھی رکھتی ھے اور فروغ و ترویج کیلئے اپنی تمام تر اختیارات بھی بروئے کار لاتی رہی ھے یقیناً یہ وزیر کی خودساختہ بےہودہ خواہش ہوگی۔ میں بحیثت ممبر کراچی پریس کلب اس بات کو واضع کردینا چاہتا ھوں کہ کراچی پریس کلب نہ صرف صوبائی و قومیائی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک خاص مقام رکھتی ھے۔ کراچی پریس کلب کی منتقلی بین الاقوامی سطح پر آواز بن سکتی ھے۔ میرا ماننا ھے کہ اس بابت سندھ کی سیاسی جماعت کے وزیر اپنے الفاظ پر غور کرتے ہوئے اپنے جملے واپس لینے کا باقائدہ اعلان فرمائیں یہی طریق سب سے بہتر ھے۔ شکریہ