October 28, 2026

*ماہ محرم کی اہمیت، اور عاشورہ کا روزہ پچھلے ایک سال کے گناہ معاف* جمعہ 04 جولائی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250701_222842

*ماہ محرم کی اہمیت، اور عاشورہ کا روزہ پچھلے ایک سال کے گناہ معاف*

جمعہ 04 جولائی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*عاشورہ محرم کا روزہ ہفتہ اور اتوار کا ہو گا*

*ماہ محرم کی اہمیت*

ہجری سال کے بارہ مہینے ہیں اور ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں-

محرم کا مہینہ بھی ان حرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔ اسے اللہ کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے اور محرم سے ہی ہجری سال کا آغاز ہوتا ہے یعنی یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔

فرمان باری تعالی ہے-
إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ
(التوبة – الآية 36)

ترجمہ: بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں بارہ کی ہے ، اسی دن سے جب سے آسمان و زمین کو اس نے پیدا کیا ہے ،ان میں سے چار (مہینے) حرمت کے ہیں۔ یہی درست دین ہے ،تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔ (سورت توبہ آیت 36)

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ (ﷺ) نے فرمایا (زمانہ گھوم کر پھر اسی حالت پر آگیا ہے جیسے اس دن تھا جس دن اللہ تعالی نے زمین واسمان بناۓ تھے سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے ان میں چار حرمت والے مہینے ہیں تین تو مسلسل ہیں یعنی ذوالقعدہ ، ذوالحجہ محرم اور چوتھا رجب(جس کی قبیلہ مضر بہت تعظیم کرتا ہے) جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہے (باب ماجاء في سبع أرضين)(مختصر صحیح بخاری/صفحہ 899)

حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (رمضان کے بعد افضل روزے اللہ کے مہینہ محرم کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے (یعنی تہجد کی نماز) رواہ مسلم-1163

*عاشورہ محرم کا روزہ ہفتہ اور اتوار کا ہو گا*
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لاۓ تو آپ ﷺ نے یہودیوں کو عاشوراء کا روزہ رکھتے دیکھا آپ ﷺ نے پوچھا یہ روزہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا یہ ایک اچھا دن ہے یعنی اس دن اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن سے نجات دی تھی تو حضرت موسی علیہ السلام نے روزہ رکھا تھا آپ ﷺ نے فرمایا میں تم سے زیادہ حضرت موسی علیہ السلام سے تعلق رکھتا ہوں چنانچہ آپ ﷺ نے اس دن کا روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا -(باب صوم يوم عاشورہ)(مختصر صحیح بخاری/صفحہ نمبر/602)

عاشورہ محرم (یعنی محرم کی دس تاریخ) کے روزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (مجھے اللہ تعالی سے امید ہےکہ وہ گزشتہ سال کے گناہوں کو معاف فرمادے گا۔( مسلم -1162)

مسلم کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کہ (آئندہ سال زندہ رہا تو) نو (9 محرم) کا روزہ بھی رکھوں گا (مسلم-1134)

ایک دوسری روایت (عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مسند احمد میں روایت ہے کہ یہود کی مخالفت کرو اور 10 محرم سے پہلے یا بعد کا روزہ بھی رکھو(یعنی 9 اور 10 محرم کا روزہ رکھا جاسکتا ھے) یا 10 اور 11گیارہ کا روزہ رکھا جاسکتا ہے۔

*الدعاء*
یا ہمارے رب! ہمیں تیرے احکامات پر اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے اور ہمارےروزے نمازیں اور نیک اعمال قبول فرما اور اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمیں بخش دے اور ہمیں جنت فردوس عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

Please visit us at
www.nazirmalik.com
Cell 0092300860 4333