October 28, 2026

اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجنئیر ملک گل اصغر خان بگھور نے اپنے دیرینہ اور

IMG-20250704-WA0172

اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجنئیر ملک گل اصغر خان بگھور نے اپنے دیرینہ اور مخلص ساتھی اور بگھور گروپ کے قیمتی سرمایہ ملک عابد حسین بگھور کو اپنے بگھور گروپ کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کرکے متعلقہ ارباب بست و کشاد کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور سے اپنی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن ملک عابد حسین بگھور نے ان کے آفس میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران وصول کیا۔ واضح رہے کہ ملک عابد حسین بگھور کا تعلق رنگپور بگھور سے ہے ۔ آپ یہاں کی بگھور برادری کے قابل فخر سپوت ہیں۔ موصوف ہردلعزیز ، پروقار ، ملنسار ، بردبار ،مودب ، ہنس مکھ اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں. اپنی متحرک اور ہردلعزیز شخصیت کی وجہ سے علاقہ میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ ملک عابد حسین بگھور ، ہردلعزیز تعلیمی شخصیت ایکس ہیڈماسٹر جی پی ایس وڑھی چراغ خیل رنگپور بگھور ملک گلزار احمد بگھور اور ریسیکو 1122 خوشاب کے ملک مختیار حیسن بگھور کے بھانجے ہیں. یاد رہے کہ ملک عابد حسین بگھور عرصہ دراز سے بگھور گروپ سے وابستہ ہیں اور گروپ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ بے لوث رہی ہیں۔ بگھورگروپ کے کارکنوں نے ملک عابد حسین بگھور کو بگھور گروپ کا ترجمان نامزد ہونے پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔ دریں اثناء بگھور گروپ کے ترجمان ملک عابد حسین بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے میں اس عزت افزائی پر اپنی لیڈر شپ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغرخان بگھور اور ان کے گروپ کے تمام عمائدین کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ انشاءاللہ میں ان کے اس اعتماد کی لاج رکھتے ہوئے بگھور گروپ کی مزید فعالیت کے لیے حتی المقدور بھرپور کردار ادا کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے لیڈر انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا محور و مقصد اپنے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت اور خصوصا” تھل کی پسماندگی ختم کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے اور وہ خلق خدا کی خدمت کے اس عظیم مشن کے تحت حکومتی ایوانوں میں نہ صرف عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ حکومت کی طرف سے منظور کردہ علاقائی ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز کے بروقت حصول میں بھی مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ترجمان بگھور گروپ نے کہا کہ الیکشن کے ایام میں عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغرخان بگھور نے پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ اور پاکستان ہاؤس نورپور تھل میں عوامی خدمت کے لیے باقاعدہ اپنے نمائندوں کا تقرر کیا ہے جو لوگوں کے مسائل بروقت حل کرانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ترجمان بگھور گروپ نے کہا کہ گروپ کے اجتماعی عوامی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے پورے حلقہ میں آئے روز اس گروپ کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ملک عابد حسین بگھور نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہماری لیڈرشپ تھل کے عوام کے اجتماعی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی کردار ادا کرے گی ۔