*واہ رے پاکستان تیری قسمت*
*واہ رے پاکستان تیری قسمت*
میں نے جب سے ہوش سنبھالا ھے اس وطن عزیز پاکستان کو نچتے گھسیٹتے لٹتے اور ظلم و ستم سہتے ہوئے دیکھا ھے اور جبکہ اب میری عمر ساٹھ سال ہوچکی ھے میں حالات کو بہتری کے بجائے بدترین کی جانب ہی دیکھا اور یہ سب کا سب اشرفیاء جمہوریت کے علمداروں اور نام نہاد دینی ٹھیکیداروں کے سبب دیکھا۔ میرے وطن عزیز پاکستان میں عوام کی نعشیں مہنگائی کے سبب دیکھیں، لاقانونیت رشوت اور بے انصافی کو آسمان پر اڑتے دیکھا، نفس پرستوں کو اسمبلیوں میں جاتے دیکھا، قانون کے رکھوالوں کو دلالی کرتے دیکھا، منصفین کو بے آبرو ، شرابی اور ننگا بدشکل بےرحم فیصلے کرنے والا دیکھا، بجلی گیس اور پانی پر عوام کو مرتے دیکھا ، ٹیکسوں کے پہاڑ تلے سفید پوشوں کو دبتے دیکھا، میں نے اپنے وطن میں سپہ سالار کو لاچار و کمزور اور انتہائی بےبس دیکھا نہیں دیکھا تو سود کا خاتمہ ، نہیں دیکھا تو انسانیت کی بقاء ، نہیں دیکھا تو اتحاد ، یقین ، اعتماد ، بھروسہ ، اور ایمان کا کامل رہنا۔ اے وطن تو اور تیری قوم کا خدا ہی حافظ گر تجھ میں شریعت اور قرآنی قوانین نافذ ہوجائیں تو پھر تو زندہ جاوید رہ سکے گا وگرنہ تیری موت کا سامان یہ نظام جمہوریت تجھ پر لاد دیا گیا ھے تیرے ظالموں نے صیہونی طاقتوں کا ساتھ دیا ھے گر تو زندہ رہنا چاہتا ھے تو جان چھڑا اس نظام جمہوریت سے اور آ لپٹ جا نظام شریعت سے کیونکہ یہی بقاء و سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ھے دعا کرتا ھے یہ تیرا بیٹا جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ و کالمکار کہ تو سدا سلامت رھے تاقیامت رھے تجھے مٹانے والے خود ہی مٹ جائیں آمین یا رب العالمین۔