سیاسی قوت اور دولت کا مقابلہ امریکی سینیٹ میں اسوقت ایک بہت بڑے مالیاتی بل پر بحث ہورہی۔
سیاسی قوت اور دولت کا مقابلہ
امریکی سینیٹ میں اسوقت ایک بہت بڑے مالیاتی بل پر بحث ہورہی۔
صدر ٹرمپ اسے Big Beautiful Billقرار دے رہے ہیں۔ اسکی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کریں
کہ گزشتہ 22 گھنٹے سے سینیٹ کا اجلاس بلا توقف جاری ہے
اور سو کے سو سینٰیٹر اپنی نشستوں پر بیٹھے ہیں۔
معاشیات کے باب میں ہمارا علم صفر سے بھی کچھ درجہ نیچے ہے،
اسلئے بل کے حسنات یا مضمرات پر تبصرہ مشکل ہے۔
تاہم مخالفین کہہ رہے ہیں بل میں امرا کیلئے ٹیکس میں جو چھوٹ تجویز کی گئی ہے
اس سے امریکہ پر واجب الادا قرض میں اگلے دس سالوں کے دورن 3ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ہوجائیگا
اور خرچ کم کرنے کیلئے جو اقدامات کئے جایننگے اسکے نتیجے میں ایک کروڑ 20 لاکھ ضعیف افراد سرکاری انشورنس (Medicaid)سے محروم ہوجائینگے۔
اس بل کی منظوری کیلئے صدر ٹرمپ خود متحرک ہیں اور انھوں نے دھمکی دی ہے کہ جس سینیٹر نے اسکی مخالفت میں ہاتھ بلند کیا وہ آنے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ٹکٹ حاصل نہیں کرسکے گا۔
یعنی پرائمری انتخابات میں صدر صاحب بنفس نفیس اس رکن کے خلاف تحریک چلائینگے۔
اس دھمکی پر ریاست شمالی کیرولینا کے سینیٹر ٹام ٹلسن نے اعلان کیا کہ وہ بل کی مخ