ننھے شہید مصور کاکڑ کی شہادت نے پورے بلوچستان کو غم زدہ کردیا صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹر۔
ننھے شہید مصور کاکڑ کی شہادت نے پورے بلوچستان کو غم زدہ کردیا صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹر۔
صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹر کے صوبائی پریسلیز میں شہید ننھے مصور کاکڑ کی شہادت نے پورے بلوچستان غم زدہ کردیا ریاست نے ننھے شہید مصور کاکڑ کی بازیابی میں ناکام ہوئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹر 8 ماہ مسلسل جدوجہد میں رہی بازیابی کیلئے بلوچستان کے تمام ضلعوں میں احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنسیں کی گئی یہاں تمام صرافہ برادری نے شہید ننھے مصور کاکڑ کی درد کو محسوس کرتے ہوئے پر امن احتجاج ریکارڈ کیا آج صوبائی کابینہ اپنے تمام ضلعوں کی یونینوں کے عہدیداروں اور صرافہ برادری تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی وکلاء صحافی برادری کے مشکور ہیں۔ کہ انھوں نے صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹر کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور جدوجہد میں عملی طور پر شامل تھی وہاں آل پاکستان صرافہ ایسوسی کے مرکزی صدر قاسم شکار پوری صاحب اور ارشد کم کم صاحب سمیت سندھ کے تمام ضلعی تنظیمیں پنجاب۔ لاہور ڈویژن مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن طاہر بھٹی صاحب پنجاب کے تمام شہروں کے تنظیموں نے بھی ننھے شہید مصور کاکڑ بازیابی کیلئے آواز اٹھائی اور خاص کر کے پی کے خیبر پختون خواہ کے صدر امین حسین بابر صاحب اور تمام خیبر پختون خواہ کے رہنماؤں نے بھی بلوچستان کی صرافہ برادری شہید مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے جدوجہد شامل رہے احتجاجو اور بیانوں کے ذریعے آج بلوچستان کی صرافہ برادری پورے پاکستان کی صرافہ برادری کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمارے شہید ننھے مصور کاکڑ کیلئے آواز بلند کی آج بلوچستان کی صرافہ برادری شہید مصور کاکڑ کی فیملی کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی انہیں صبر دے شہید ننھے مصور کاکڑ کی قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔