سکھر بیورو چیف۔ سید نصیر حسین زیدی سکھر۔کنٹرولر سول ڈیفنس و ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو اور ایڈیشنل
سکھر بیورو چیف۔ سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔کنٹرولر سول ڈیفنس و ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو اور ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے سلسلے میں پرانہ سکھر میں عزاداران امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان،گروپ وارڈن محمد احمد شیخ کی نگرانی میں فرسٹ ایڈ کیمپ لگایا گیا۔ 28 سے زائد رضا کاروں نے خدمات انجام دیں۔103 عزداران کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کو سول ڈیفنس کا رضا کار بننا ہوگا۔ملک میں سماجی انقلاب کی ضرورت ہے۔دین خیر خواہی کا نام ہے۔اسلام دوسروں کی خیر اور نیکی کی تلقین کرتا ہے۔۔وہ لوگ بڑے عظیم ہوتے ہیں جو صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لئے بغیر کسی ریاکاری و تشھیر کے خدمت خلق انجام دیتے ہیں۔ وہی حکومتیں و ادارے لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے بغیر کسی ذاتی مفاد کے خدمت خلق میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر آغا اکرم درانی،حاجی ریاض کھوکھر،شیخ محمد عدنان،محمد رفیقِ چوہان،محمد اشفاق میتلو،ادریس کھوسو,محمد یاسین،محمد ذعیم،محمد شھاب،محمود احمد و دیگر موجود تھے