October 10, 2026

🌐ایران کو 30 ارب ڈالرز کی آفر۔۔۔

20250701_222842

🌐ایران کو 30 ارب ڈالرز کی آفر۔۔۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کہا کہ امریکہ آپ کو 30 ارب ڈالرز پُرامن نیوکلئر پروگرام کے لئے دے گا۔ آئیں بیٹھیں مذاکرات کریں۔ لیکن گارنٹی دیں کہ ایٹمی ہتھیار نہيں بنائیں گے۔

ایرانیوں کے مطابق ٹرمپ مذاکرات نہيں چاہتا۔ وہ صرف ایران کو مذاکرات میں الجھا کر اسرائیل کو بڑا حملہ کرنے کا وقت دینا چاہتا ہے۔ تا کہ وہ خوب تیاری سے حملہ کرے۔ اس لئے انہوں نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا کر جنگ کی تیاری شروع کردی ہے۔

ایران مبینہ طور پر ائرفورس کے لئے چین سے جے 10 سی خریدنے کے لئے بات چیت کر رہا ہے، روس سے S-400 دفاعی ٹیکنالوجی کے لئے مذاکرات کررہا ہے۔ اور تیزی سے اپنا بلیسٹک اور ہاپئرسونک کے میزائلوں کے arsenal پر کام کر رہا ہے۔

مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران شاید اسرائیل کے حملے کا انتظار ہی نہ کرے کیونکہ پچھلی باری اسرائیل نے بجلی کی سپیڈ سے پے در پے حملے کرکے ایران کے بہت سارے میزائل لانچرز ناکارہ بنا دیے تھے جس کی وجہ سے ہزار میزائلوں کا ایک ساتھ اسرائیل پر حملہ نہ ہوسکا۔ اگر یہ ہو جاتا تو آدھا اسرائیل تباہ ہوجاتا۔ اس حملے کی منصوبہ بندی ہوچکی تھی۔

ہوسکتا ہے آپ ایک دن اٹھیں اور آدھا اسرائیل نقشے سے محو ہوچکا ہو۔ یا اسرائیل کچھ کر چکا ہو۔ اسرائیل نے ہمارے خطے میں بہت ہی خطرناک صورتحال پیدا کردی ہے۔