*ایم پی اے لیہ علی اصغر گرمانی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم، ہائیکورٹ ملتان نے علی اصغر گرمانی کی تمام اپیلیں خارج کر دیں*
*ایم پی اے لیہ علی اصغر گرمانی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم، ہائیکورٹ ملتان نے علی اصغر گرمانی کی تمام اپیلیں خارج کر دیں*
ڈیرہ غازی خان: گلبرگ کالونی کے متاثرین کے حق میں ایک بڑا قانونی فیصلہ سامنے آ گیا ہے، معزز ہائی کورٹ ملتان نے غلام اصغر گرمانی کی جانب سے دائر کردہ تمام اپیلوں کو خارج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ ڈیرہ غازی خان کا فیصلہ برقرار رکھا، جس میں گرمانی کے خلاف 10 مختلف مقدمات میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ مقدمات متاثرین کی جانب سے معروف قانون دان محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی قانونی کاوشوں کے نتیجے میں دائر کیے گئے۔ محمد کمیل حیدر نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے غلام اصغر گرمانی کے مبینہ فراڈ اور جعلی دستاویزات کو بے نقاب کیا۔ ان دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے معزز عدالت عالیہ ملتان نے متاثرین کو ریلیف دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر گرمانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔
قانونی و سماجی حلقوں نے اس فیصلے کو حق و سچ کی جیت قرار دیا ہے اور محمد کمیل حیدر ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت، جرات اور قانونی مہارت نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ متاثرین