October 11, 2026

*سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان پولیس کی جرأت مندانہ کارروائی*

IMG-20250702-WA0161

*سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان پولیس کی جرأت مندانہ کارروائی*
سفاک قاتل و ڈکیت ظفر عرف ظفری لاشاری انجام کو پہنچا

کہتے ھیں نا کہ ظلم پھر ظلم ھے بڑھتا ھے تو مٹ جاتا ھے۔ ظلم کی متعدد داستانیں رقم کرنے والا ظفری لاشاری ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران نہتے شہریوں کو خون میں نہلانے والا ایک سنگدل ملزم تھا۔
*ظفر عرف ظفری تھانہ سنانواں میں 395/324/412 ت پ اور تھانہ کروڑ ضلع لیہ کے مقدمہ بجرم 412/395 ت پ کا اشتہاری تھا جو بالآخر سی سی ڈی پولیس کی کارروائی میں اپنے انجام کو پہنچا*

ظفر عرف ظفری ایک عرصے سے علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔ وہ متعدد وارداتوں، معصوم بچوں کے قتل، ڈکیتیوں اور لوٹ مار جیسے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری تھا۔ ان بدنصیب ماؤں کی اجڑی کوکھ اور سسکتی بھٹکتی مامتا سے پوچھیں جن کے پھول جیسے معصوم بیٹوں کو اس نے موت کی نیند سلا دیا۔
ان گھروں سے پوچھیں جہاں ظفر کی دہشت نے چراغ بجھا دیے۔

*ان بے قصور لوگوں کے کبھی نہ بھرنے والے زخموں کو بھی دیکھیں جنہیں ظفری لاشاری جیسے ناسور کی بربریت نے ساری زندگی کا روگ بنا دیا*
ریاست شریف شہریوں کے لیئے ماں کے جیسی ھوتی اور قانون خاموش نہیں رہ سکتا ظفری اور اس جیسے ظالم اور انسان نما درندوں کا یہی انجام انکا مقدر بن کے رھتا ھے

سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان کی یہ بروقت اور جرات مندانہ کارروائی قابلِ تحسین ہے، جس نے نہ صرف ایک خطرناک مجرم کا خاتمہ کیا بلکہ درجنوں خاندانوں کو سکون کا سانس دیا۔

یہ مقابلہ نہیں، یہ انصاف تھا۔ اور یہ پیغام ہے اُن سب کے لیے جو جرم کو راستہ سمجھتے ہیں — ریاست خاموش نہیں، قانون بیدار ہے۔