قصور اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم 48 گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں گرفتار
قصور
اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم 48 گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں گرفتار
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی بروقت کاروائی سے
2 روز قبل چونیاں رکھ جھوک مٹی کے ٹیلوں سے ملنے والی نعش کا معمہ حل ہو گیا اور
ملزم ریاض کو 48 گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا
2 روز قبل چونیاں رکھ جھوک سے محنت کش کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی جسکی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی تھی
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزمان ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے
ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ایس ایچ او افتخار جوئیہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ اور PFSA ٹیم کو طلب کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لایا گیا
اور اسی طرح مسلسل 48 گھنٹوں کی محنت کے بعد ملزم ریاض انصاری سکنہ ہرچوکی چونیاں کو گرفتار کر لیا گیا
ملزم ریاض نے مقتول اعظم کو خاتون کیساتھ ناجائز مراسم کے رنج میں قتل کیا جبکہ ملزم بھی اسی خاتون سے ریلیشن شپ میں تھا
تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ملزم ریاض کو حراست میں لیکر مذید تفتیش شروع کر دی
قصور
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے قلیل وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کو شاباش دی