رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) غزالی پریمئیر سکول رنگپوربگھورمیں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ منیجر غزالی سکول سسٹم امام بخش مہر نے بطور مہمان
رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) غزالی پریمئیر سکول رنگپوربگھورمیں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ منیجر غزالی سکول سسٹم امام بخش مہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل رانا عدیل حسن نے غزالی پریمیئر سکول رنگپوربگھور کے سندر سٹیم کیساتھ MOU کی تمام تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جن پانچ بچوں کو مقابلہ کے لیے چنا گیا ہے انہیں سندر سٹیم کے قابل اساتذہ بھی ٹریننگ دیں گے ۔منتخب بچوں کے والدین کو مبارکباد دی گئی۔
ادارہ کے پرنسپل رانا عدیل حسن کی طرف سے بچوں کو لیپ ٹاپ دیے گئے تاکہ سندر سٹیم کی جانب ایم او یو کروائی جانے والی ٹریننگ بچے با آسانی کر سکیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم اور
سینیئر صحافی ایم نور دین نے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاء نے سندر سٹیم میں شمولیت پر ادارہ کے سربراہ رانا عدیل کو مبارکباد دیتے ہوئے طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
ڈسٹرکٹ مینجر امام بخش مہر نے تمام والدین اور اہلیان رنگپور بگھور کو مباکباد دی۔
تقریب میں معروف سماجی شخصیت رانا محمد خلیل ،رانا جاوید اختر، صدر انجمن تاجران رنگپور بگھور ملک مجاہد حسین بگھور ،رانا عدنان،ملک ظہیر ٹٹ اور دیگر نے شرکت کی۔