کراچی (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی ڈویژن نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری کو صحافیوں کی طویل جدوجہد کی کامیابی قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کراچی (راجہ نورالہی عاطف سے)
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی ڈویژن نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری کو صحافیوں کی طویل جدوجہد کی کامیابی قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ یونین کے صدر نعیم اشرف، جنرل سیکرٹری سید مہتاب شاہ، انفارمیشن سیکرٹری شکیل سواتی، آفس سیکرٹری منیر عباسی ایڈووکیٹ، ممبر حنیف اعوان، خواتین ونگ کی صدر رخسانہ میڈم، نائب صدر نفیسہ میڈم، ریحانہ اعجاز. شبانہ خٹک اور دیگر عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بل کی منظوری ایک تاریخی فیصلہ ہے، جس سے صحافیوں کو نہ صرف تحفظ ملے گا بلکہ آزادی صحافت کو تقویت بھی ملے گی۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی کے صدر نعیم اشرف کا کہنا تھا کہ “یہ بل محض ایک قانونی کاغذ نہیں، بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اب صحافت کو دبانے کا زمانہ ختم ہو چکا۔ ہم مجید نظامی شہیدِ فکر کے ماننے والے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ نظریاتی صحافت کی بات کی۔ اس بل کا پاس ہونا اُنہی اصولوں کی جیت ہے۔” عہدیداران کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کو طویل عرصے سے دھمکیوں، دباؤ اور حملوں کا سامنا رہا ہے، لیکن اب یہ بل اُن کے لیے ایک ڈھال کا کردار ادا کرے گا۔ “قلم کار اگر محفوظ ہوگا، تو ریاست بھی محفوظ ہوگی۔” انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی کے ممبران نے اس موقع پر زور دیا کہ صرف بل کی منظوری کافی نہیں، اس پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد بھی ضروری ہے۔ صحافیوں کو درپیش خطرات کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صحافیوں کے مسائل پر خاموشی جرم کے مترادف ہوگی، اور یونین اپنے مرکزی چئیرمین زبیر انصاری کی قیادت میں ہر اس طاقت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے گی جو آزادی صحافت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی۔ “ہم ہر سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔