October 2, 2026

بلڈ بنک میلسی کی انتظامیہ پر بغیر ٹیسٹ کروائے اور غیر متعلقہ گروپ کا خون لگوانے کا الزام۔ یہ صرف الزام تراشی ہے۔ بلڈ بنک انتظامیہ۔

IMG-20250701-WA0226

بلڈ بنک میلسی کی انتظامیہ پر بغیر ٹیسٹ کروائے اور غیر متعلقہ گروپ کا خون لگوانے کا الزام۔
یہ صرف الزام تراشی ہے۔ بلڈ بنک انتظامیہ۔

میلسی (محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق الطاف حسین ولد خادم حسین ونجارہ،یٰسین ولد عبدلارشید ونجارہ سکنہ موضع بوہڑ میلسی و دیگر نے سی ای او ہیلتھ وہاڑی، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں میں درخواست گزاری ہے اور سوشل میڈیا و پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے بچے شاہزیب ولد الطاف عمر 9 سال جبکہ دیگر دو مریضوں اجمل ولد اقبال عمر 28 سال،18جون 2025اور شکیل ولد جند وڈا 20 جون 2025 کو تھلیسیما بلڈ بنک میلسی سے بلڈ لگوایا۔
بلڈ لگوانے کے بعد ری ایکشن ہوا اور تینوں مریوں کی موت ہوگئی۔
تشویش لاحق ہونے پر بلڈ بنک انتظامیہ سے سے رجوع کیا اور وضاحت طلب کی تو بلڈ بنک انتظامیہ نے ہماری تسلی کروانے اور کوئی واضح بات بتانے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔ریکارڈ چیک کیا اورریکارڈ کے مطابق درج مریضوں کے بارے میں چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ ان دنوں صرف تین کی نہیں بلکہ زیادہ مریضوں کی اموات ہوئیہیں۔ مزید معلوم ہوا کہ تھلیسیما بلڈ بنک میلسی کی انتظامیہ ٹرسٹی ادارہ کے نام پر فنڈز اکٹھے کرتے ہیں ،ادارے کے نام پر جمع کئے گئے فنڈز خورد برد کرتے ہیں، ضرورت مند مریضوں کے لواحقین سے بھی پیسے وصول کرتے ہیں۔ خون عطیہ کنے والوں کے ضروری ٹیسٹ بھی نہیں کرتے اور نہ ہی عطیہ کیا گیا خون پراپر اسٹور کرتے ہیں۔
جب دوبارہ بلڈ بنک انتظامیہ کو حقائیق بتائے تو انہوں نے ریکارڈ رجسٹر ہی بدل دیا اور پہلے والے رجسٹر میں درج کئی مریضوں کے نام نئے رجسٹر میں سرے سے ہی درج نہیں کئیے ۔
اانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تھلیسیما بلڈ بنک جو کہ ایک ٹرسٹی ادارہ ہے کی انثظامیہ کی غفلت ، مالی بد عنوانی کی تحقیقات کروا ئی جائے۔
رابطہ کرنے پر تھیلیسیما بلڈ بنک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ سب الزام تراشی ہے۔ ہم انسانیت کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں۔ ضرورت مند مریضوں کیلئے بلڈ کا بندو بست کرکے مریضوں کی بہتر زندگی کیلئے کوشاں ہیں۔