November 18, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب کا محرم الحرام کے ایام

IMG-20250630-WA0235

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب کا محرم الحرام کے ایام میں بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو عملہ کی خوشاب و جوہرآباد شہر کے ہمراہ تینوں تحصیلوں نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی ہیں جو محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سٹاف کی طرح یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو موٹربائیک عملہ بھی تعینات رہے گا ۔ریسکیو کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی ۔امامیہ سکاوئٹس کو ابتدائی طبی امداد کی مکمل ٹریننگ بھی فراہم کی گئی جو یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو عملہ اور ریسکیو محافظوں کے ہمراہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار اداکریں گے ۔انجینئر محمد حسن نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام ودیگر ایام میں 1122ہیلپ لائن نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 0454933075 ڈائل کریں۔