جب دشمن اسلام اپنی سمندری طاقت بڑھانے کے لیے جنگی بیڑے بنا رہے تھے…
جب دشمن اسلام اپنی سمندری طاقت بڑھانے کے لیے جنگی بیڑے بنا رہے تھے…
جب ان کی یونیورسٹیاں سائنسی ایجاد و اختراع کی آماجگاہ بن چکی تھیں…
جب ان کی قومیں علم، نظم، تحقیق اور اخلاقی قوت سے مسلح ہو رہی تھیں…
تب ہمارے تعلیمی ادارے… فحاشی، عریانی، اور اخلاقی پستی کا گڑھ بن چکے تھے۔
اوکاڑہ، بہاولپور، اور دیگر شہروں کی یونیورسٹی میں جس بے شرمی، جنسی اسکینڈلز، اور طالبات کی تضحیک کا بازار گرم ہوا، وہ محض واقعات نہیں… بلکہ ایک “تحقیقی ماتم” ہے، جس پر مورخ تھک کر بھی آنسو بہائے گا۔
ہم نے یونیورسٹیوں کو علم گاہ نہیں، رقص گاہ بنا دیا۔
ہم نے سائنس کو تماشہ، تعلیم کو تجارت، اور اساتذہ کو مجرم بنا دیا۔
ایک طرف دشمن ہمیں ٹیکنالوجی سے شکست دے رہا ہے، دوسری طرف ہمارے “روشن خیال” دانشور اسٹیج پر جنات، حجاب، اور نماز کا مذاق اڑا کر خودی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہے ہیں۔
یہ تحریر کسی شخصیت کی تضحیک نہیں، بلکہ اس پورے “نظامِ بےحیائی” پر فرد جرم ہے…
جہاں حیا کو پسماندگی، اور فحاشی کو ترقی کا نام دیا جاتا ہے۔
جہاں بچیوں سے نازیبا تصویریں مانگ کر پاسنگ مارکس دیے جاتے ہیں، اور پھر انہی تصویروں سے معاشرہ بلیک میل ہوتا ہے۔
آج بھی اگر اس قوم کو جگانا ہے،
تو یونیورسٹیوں سے ناچ بند کروائیے، اور سجدہ سکھائیے۔
پڑھائی کا مطلب فحاشی نہیں،
تحقیق کا مطلب ایمان سے بغاوت نہیں۔
ورنہ یاد رکھو!
تاریخ کا سبق یہی ہے:
“جو قومیں اپنے تعلیمی اداروں کو کلب بنا دیں، ان کے ملک جلد یا بدیر قبر بن جاتے ہیں۔”
*محمد ضیاءالدین قادری*