میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) حالیہ بارشوں کے باعث میانوالی کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) حالیہ بارشوں کے باعث میانوالی کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق میانوالی میں جناح بیراج کالاباغ پر پانی کی آمد 2,42,312 کیوسک جبکہ اخراج 2,34,612 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے. جناح بیراج پر پانی کا لیول 693.50 فٹ ہے اور جناح بیراج سے تھل کینال میں 7700 کیوسکس پانی چھوڑا جا رہا ہے
جبکہ چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2,40,486 کیوسک جبکہ اخراج 2,34,186 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چشمہ بیراج پر پانی کی سطح 648.50 فٹ ریکارڈ کی گئی۔