November 17, 2026

جوہر آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب کے زیر اہتمام ملٹی پرپز ہال صنعت زار جوہرآباد

IMG-20250630-WA0232

جوہر آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب کے زیر اہتمام ملٹی پرپز ہال صنعت زار جوہرآباد ، ویلج ان ہوٹل نوشہرہ اور بار کونسل ہال نور پور تھل میں معذور افراد کی بحالی اور سہارا فراہم کرنے کے لیے معاون آلات تقسیم کرنے کی پروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ مجموعی طور پر 70 معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ، کوآرڈینیٹر ٹو ایم پی اے ملک رضوان بھاء اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساجد منیر کلیار تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر خوشاب شبانہ اجمل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوشاب اظہر اعوان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قائد آباد ثمینہ راجہ بھی موجود تھیں۔ تحصیل خوشاب کے 30 اور تحصیل قائد آباد کے 10 معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کیے گئے ۔نوشہرہ میں تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک جاوید اعوان سابق ایم این اے، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ثمینہ بشیر اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ثوبیہ جاوید تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئر نجم النساء ، ڈاکٹر صفورا، ملک حق نواز، ملک فرید چیگی اور ڈاکٹر ملک فاروق احمد بھی موجود تھے۔ 13 معذور افراد میں وہیل چیئر ز تقسیم کی گئیں ۔ نور پور تھل میں تقریب کے مہمانِان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، خصوصی کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات ملک وقاص احمد بگھور اور کوآرڈینیٹر ٹو ایم پی اے سردار ظفر حسین بلوچ تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئر زریاب فاطمہ بھی موجود تھیں ۔ 17 معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کیے گئے ۔ ضلع خوشاب کے معذور افراد اور ان کے اہل خانہ نے سی ایم پنجاب مریم نواز شریف اور منسٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ان کو معاون آلات کی فراہمی ممکن ہو سکی۔ جس سےان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور وہ اپنے روزمرہ کے کام احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گے۔